پشاور، خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے فنڈز کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستحق خاندانوں کو رقم کی ادائیگی کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مراسلے کے مطابق رمضان پیکج کی رقم کی ادائیگی کے لیے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ باضابطہ معاہدہ کیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
اس معاہدے کے تحت ہر مستحق فرد کو 12 ہزار 500 روپے کی مالی امداد بینکنگ نظام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن پر 20 روپے سروس چارج مقررکیا گیا ہے، مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مستحقین کا اپ لوڈ شدہ ڈیٹا فوری طورپرمتعلقہ بینک کو فراہم کیا جائے تاکہ ادائیگیوں کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔
