فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
سلمان مرزا نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ صحافی کی جانب سے ان کے بارے میں غلط اور بے بنیاد معلومات نشر کی گئیں جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ اس معاملے پر کرکٹر کی قانونی ٹیم نے صحافی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
سلمان مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنے مؤقف کے دفاع اور ساکھ کے تحفظ کے لیے عدالتی راستہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں قانونی نوٹس میں صحافی سے وضاحت اور معافی کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر معاملہ عدالت میں لے جانے کا امکان ہے۔
Agenda driven fake news targeting the character of our players is unacceptable and will not be tolerated. The reporter must publicly apologize without delay; failing which, the PCB will take all necessary steps to ensure such malicious conduct is dealt with firmly and nipped in…
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2026
واضح رہے کہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سری لنکا میں موجود پاکستانی کھلاڑی کا ہوٹل ملازم سے رویہ نامناسب تھا جس کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیم منیجمنٹ کو باضابطہ شکایت بھی کی گئی تھی۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے بعد منیجمنٹ کی جانب سے کھلاڑی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026ء کیلئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
اس میڈیا رپورٹ کے بعد پی سی بی نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیا تھا، بورڈ کا کہنا تھا اس طرح کی خبریں بغیر تصدیق کے نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ صحافتی رویے کو ظاہر کرتا ہے اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
