ایران نے خلیجِ فارس میں امریکی اتحادیوں کے جدید دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔
سی این این نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا، امریکی ٹی وی کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کی وجہ سے نقصان کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ ایک تھاڈ نظام کی قیمت تقریباً 50 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔
اسی دوران قطر میں تعینات ارلی وارننگ ریڈار بھی ایرانی حملے میں تباہ ہوا۔ امریکی ذرائع نے بتایا کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنا کر ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغ دیے
ایرانی پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار میدان جنگ میں متعارف کرائے گا جو اب تک استعمال نہیں ہوئے۔
