کابل:افغان طالبان کو آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کے ہاتھوں سخت ہزیمت اٹھانا پڑ گئی۔
پاکستان کی فضائی کارروائیوں آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو شدید نقصان ہوا ہے اور اس کے بعد افغان میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق طالبان نے صحافیوں کو فوجی مراکز اور ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں کی رپورٹنگ سے روک دیا ہے۔ پاکستانی حملوں کے مقامات اور نقصانات کی تفصیل نشر کرنے پر افغان میڈیا کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ طالبان کی فوجی تنصیبات کی تباہی سے متعلق خبروں کی اشاعت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، اسکواڈرن اور فلائٹ لیفٹیننٹ ہلاک
ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے میڈیا پر دباؤ اور سنسرشپ بڑھانا سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کو افغانستان میں سرپرستی حاصل ہے۔
