پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توانائی، معدنیات اور سلامتی سے متعلق بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جو نہ صرف خطے کے امن بلکہ سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری یقینی بنانے اور بھارت کو اس معاہدے پر واپس لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی وسائل کو تنازعات کا سبب بنانے کے بجائے معاشی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے ذرائع کے طور پر استعمال ہونا چاہیے۔
ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغ دیے
پاکستان کے مستقل مندوب نے خبردار کیا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
