ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا تیز اور واضح فتح حاصل کرنے والامقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا،امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں سے کیا حاصل کیا؟ ان کا مقصد کیا تھا؟وہ یہاں ہر چیز پر کنٹرول حاصل کرنے آئے تھے، مگر وہ ناکام ہو گئے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمانڈرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، سپریم لیڈر کو بھی جلد منتخب کر لیا جائے گا،ایران میں سب کچھ قابو میں ہے،ہمارے میزائل اب بھی کام کر رہے ہیں اور اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایران کیخلاف جاری آپریشن منصوبے سے پہلے آگے بڑھ رہا، کوئی ٹائم لائن نہیں دوں گا ، ٹرمپ
امریکا اور اسرائیل ایران پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں،اب وہ یہ جواز دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہم پر حملہ کیوں کیا،امریکا نے کئی مختلف وجوہات پیش کیں، مگر کوئی بھی جواز کام نہیں آیا۔
امریکا اب پلان بی کے بارے میں بات کر رہا ہے اور یہ بھی ناکام ہو جائے گا ،جو جہازبھارتی سمندر میں ڈوبا وہ غیر مسلح تھا اور تربیتی افسران سے بھرا ہوا تھا،ایسے جہاز پر حملہ کرنا جنگی جرم ہے۔
جرمنی ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لے گا، جرمن وزیر خارجہ
ہم نے اپنے ہمسایہ ممالک اور مسلم ممالک پر حملہ نہیں کیا،ہم نے ہمسایہ ممالک میں امریکی اہداف، امریکی اڈے اور تنصیبات کو نشانہ بنایا،جنگ بندی کی درخواست نہیں کر رہے، ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ امریکا سے مذاکرات کریں،امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔
