جرمنی کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ملک ایران کے خلاف کسی بھی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کا موقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ مسائل کو فوجی کارروائی کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جرمنی ایران میں حکومت کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتا اوراس طرح کے کسی بھی اقدام میں ملوث نہیں ہوگا۔
برطانیہ کا چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر بھیجنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ برلن خطے میں امن اوراستحکام کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، لیکن کسی بھی مسلح تنازعے میں حصہ لینا اس کے خارجہ پالیسی کے اصولوں کے منافی ہوگا۔
جرمن حکام کے مطابق ایران کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا حل عالمی قانون اور سفارتی ذرائع کے ذریعے تلاش کیا جائے گا تاکہ خطے میں مزید کشیدگی پیدا نہ ہو اورامن قائم رہے۔
