امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز( Britney Spears )کو ریاست کیلیفورنیا (California)میں گرفتار کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی عدالتی دستاویزات کے مطابق گلوکارہ کو بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے نو بجے حراست میں لیا گیا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کو California Highway Patrol نے حراست میں لیا۔ بعد ازاں انہیں جمعرات کی علی الصبح رہا کر دیا گیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق برٹنی اسپیئرز کو آئندہ سماعت کے لیے 4 مئی کو Ventura County Superior Court میں پیش ہونا ہوگا۔
برٹنی اسپیئرز نے ایرانی دوست سے شادی کر لی
تاحال جاری ہونے والی دستاویزات میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ گلوکارہ کو کس وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے حکام یا برٹنی اسپیئرز کی ٹیم کی جانب سے بھی کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ برٹنی اسپیئرز نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک حذف کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
برٹنی اسپیئرز کو دنیا کی کامیاب ترین پاپ گلوکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے مشہور گانوں میں Toxic، Everytime، Gimme More، Womanizer، Stronger اور Baby One More Time شامل ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر بے حد مقبولیت حاصل کی۔
پسوڑی کا جادو برٹنی اسپیئرز پر بھی چھا گیا
تاہم گلوکارہ نے جنوری 2024 میں اعلان کیا تھا کہ وہ دوبارہ موسیقی کی صنعت میں واپسی کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ ان کا آخری گانا 2022 میں برطانوی گلوکار Elton John کے ساتھ ایک ڈوئیٹ کی صورت میں جاری ہوا تھا۔
برٹنی اسپیئرز کی ذاتی زندگی بھی طویل عرصے تک خبروں کی زینت بنی رہی۔ 2008 سے 2021 تک وہ ایک قانونی سرپرستی یعنی کنزرویٹرشپ کے تحت رہیں جس کے باعث ان کے مالی معاملات اور ذاتی فیصلوں پر ان کے والد کو اختیار حاصل تھا۔
2023 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب The Woman in Me شائع کی، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی مشکلات اور کنزرویٹرشپ کے دوران پیش آنے والے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
برٹنی سپیئرز اپنے باپ کے خلاف قانونی جنگ جیت گئیں
دوسری جانب ان کے سابق شوہر Kevin Federline نے بھی 2025 کے اختتام پر اپنی یادداشتیں You Thought You Knew کے نام سے شائع کیں، جن میں انہوں نے برٹنی اسپیئرز کے ساتھ اپنے تعلقات اور ذاتی تجربات بیان کیے ہیں۔
فی الحال برٹنی اسپیئرز کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم ان کی آئندہ عدالتی پیشی کے موقع پر مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
