وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو امریکا آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں اور کارگو بحری جہازوں کی نگرانی کے لیے اپنی بحریہ تعینات کر سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے پیش نظرضرورت پڑنے پرامریکی نیوی کو آبنائے ہرمز میں ٹینکروں کی نگرانی کا کام سونپا جا سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی سمندری راستوں کومحفوظ بنانا اورتوانائی کی عالمی ترسیل کو بغیر رکاوٹ جاری رکھنا ہے۔
ترکیہ پر میزائل حملہ سنگین تھا مگر آرٹیکل 5 کا اطلاق نہیں ہوتا، نیٹو سربراہ
انہوں نے مزید بتایا کہ واشنگٹن تیل لے جانے والے جہازوں اور دیگر کارگو جہازوں کو سیاسی خطرے کی انشورنس فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کے باوجود تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
امریکی حکام کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی لائنز کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ Strait of Hormuz دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔
