بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دیدی۔فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں انتہائی مہنگا پڑا۔بھارت نے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے، بھارتی اوپننگ بیٹر سنجمو سیمسن نے 89رنز کی اننگز کھیلی۔

شیوم دوبے نے 43 جبکہ ایشان کشن نے 39رنز بنائے، ہاردِک 26، تلک 21، ابھیشک 9اور اکشر پٹیل نے 2رنز اسکور کیے۔
برطانوی بالرز وِل جیکس اور عادل رشیدنے 2،2 اور جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

254رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 246رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 48 گیندوں پر 105 رنز اسکو ر کیے۔
بھارت کی جانب سے ہادیک پانڈیا نے 2 کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا،89 رنز کی شاندار اننگز پر سنجمو سیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
