پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے بعد5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ٹیسٹنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ادویات کےمخصوص بیچز جعلی اور غیرمعیاری نکلے۔
رپورٹ کے مطابق ہڈیوں اور کیلشیم کےمخصوص ملٹی وٹامن جعلی نکلے، اسلام آباد کی فارماسوٹیکل کمپنی کی جعلی ملٹی وٹامنزمیڈیکل اسٹورزمیں فروخت ہورہی ہے۔
نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے انسٹاگرام کا نیا حفاظتی فیچر متعارف
ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مطابق کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا، اس کے علاوہ درد کامخصوص انجیکشن بھی غیرمعیاری نکلا، انجیکشن میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ رپورٹ کے مطابق درد کا انجیکشن لاہور جب کہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار کیا گیا۔
اس کے علاوہ جانوروں کے استعمال ہونے والے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری پائے گئے، ادویات میں اصل اجزا کی مقدار معیار کے مطابق نہیں پائی گئی، جانوروں کی ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے تیار کیں۔
لیموں پانی پینے سے جسمانی صحت اور جلد پر کیا اثر پڑتا ہے؟
محکمہ صحت پنجاب نے ادویات کو میڈیکل اسٹورز سے فوری واپس منگوانے کا حکم جاری کردیا۔
