بھارتی ایئرفورس نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک لڑاکا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے طیارے کی شناخت ایس یو-30 کے طور پر کی گئی ہے جو بھارتی فضائیہ کی اہم لڑاکا صلاحیتوں میں شامل ہے۔
بھارتی ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
برطانیہ کا چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر بھیجنے کا اعلان
فضائیہ کے سینئر افسران نے کہا ہے کہ علاقے میں سرچ ٹیمیں اور جدید ریڈار سسٹمز استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ طیارے اور اس کے پائلٹ کا جلد از جلد پتہ لگایا جا سکے۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایس یو-30 طیارہ اپنی معمول کی پرواز کے دوران رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہوا اور اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
سرچ آپریشن میں مزید فضائی اور زمینی ٹیمیں شامل کی جا رہی ہیں تاکہ لاپتہ طیارے کو ہر ممکن حد تک جلد ڈھونڈا جا سکے۔
