بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ خطے میں بھیجے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر عبور نہیں کی جانی چاہیے۔ اور نہ ہی توانائی تنصیبات اور دیگر غیر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جانا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ چین ثالثی کی کوششوں کے تحت اپنا خصوصی نمائندہ مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔ تاکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں آگے بڑھائی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کی امریکا کو ایران کیخلاف فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارت اور استحکام کے لیے جہاز رانی کے بحری راستوں کا محفوظ رہنا بھی انتہائی ضروری ہے۔
