پیرس: فرانس نے امریکا کو ایران کے خلاف فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس نے امریکا کو ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں فرانسیسی فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے فرانسیسی وزیر دفاع نے فی الحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے اپنے جنگی بحری جہاز پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی میتوں کی واپسی کے لیے سری لنکا سے مدد طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ حملوں میں ایران کے 1045 شہری جاں بحق ہو گئے، رپورٹ
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مختلف ممالک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
