سونے کی قیمت میں مسلسل تیسری دن کمی ہو گئی۔
گزشتہ دو دن سونے کے نرخ میں 23900 روپے کی کمی ہوئی تھی، آج سونا مزید 2800 روپے سستا ہو گیا ہے۔
تین دن کے دوران سونے کی قیمت میں 26 ہزار 700 کی کمی ہوئی ہے، سونے کی نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 37 ہزار 162روپے ہو گئی ہے۔
آج 10گرام سونا 2410 روپے سستا ہوا جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 28 ڈالر کی کمی ہونے سے نئی فی اونس قیمت 5144 ڈالر ہو گئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان
ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ نرخ 8810 روپے ہو گئے ہیں۔
