پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
شیڈول کے مطابق 23 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک بھر کی 10 ریجنل ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلیوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلیوز پر مشتمل ہے۔
دونوں گروپس کی ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جس کے بعد ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔ ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ کو روزانہ ڈبل ہیڈر مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
فن ایلن کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں 33 گیندوں پرتیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ
گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز میں ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں روزانہ پہلا میچ شام سوا 4 اور دوسرا رات سوا 9 بجے کھیلا جائے گا۔
محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے شہریوں کیلئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی انٹری فری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
