چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے خصوصی نمائندہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے خطے میں صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام فریق فوری طور پر فوجی کارروائیاں روک دیں اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق جنگ کا پھیلاؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ بحران کو صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
فرانس ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی فوجی آپریشن میں شامل نہیں ہو گا
چینی حکام نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کیا جائے۔
