ایران نے امریکا و اسرائیلی اہداف پر تازہ حملے کئے ہیں۔
ایرانی فوج نے کہا کہ امریکا و اسرائیل کے اہداف پر 40 سے زائد میزائلوں سے حملہ کرکے 10 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا، 40 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
ان حملوں میں امریکا و اسرائیل کے 10 ڈرونز مار گرائے گئے، ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کی جوہری سائٹس ان کا نشانہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
جنگ سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی، دفاع ناگزیر تھا، ایرانی صدر
گزشتہ پانچ دنوں کے دوران آٹھ ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے بیس جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔
