قطر انرجی کے حکام نے ہنگامی حالات کے باعث ایل این جی کی سپلائی جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں معاہدوں کے تحت گیس کی ترسیل برقراررکھنا ممکن نہیں رہا، جس سے عالمی توانائی منڈی میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔
پاکستان نے متبادل تیل سپلائی روٹ کیلئے سعودی عرب سے درخواست کردی
خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق ایل این جی کی پیداواردوبارہ شروع کرنے میں کم ازکم دو ہفتے لگ سکتے ہیں جبکہ سپلائی تقریباً ایک ماہ تک معطل رہنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے اس پیش رفت سے توانائی درآمد کرنے والے ممالک کو متبادل انتظامات کرنا پڑسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرتعطل طویل ہوا توعالمی گیس قیمتوں میں اتارچڑھاؤ بڑھ سکتا ہے اورتوانائی کی فراہمی پر دباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
