کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔
مراد علی شاہ نے آئی آئی چند ریگر روڈ اور ایم ٹی خان روڈ پر بدترین ٹریفک جام پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو فوری طور پر سڑکوں پر ٹریفک بحال کرانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ افطار کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ جبکہ جناح برج اور شاہین کمپلیکس کے اطراف پھنسی ہوئی گاڑیوں کو راستہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران اہم چوراہوں پر موجود رہ کر ٹریفک کی مسلسل نگرانی کریں۔ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی غیر قانونی پارکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں استعمال ہونا ناقابل قبول ہے، عاصم منیر
انہوں نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کی تشہیر کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
