پروٹیز پھر‘‘چوک’’ کر گئے،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا،فن ایلن نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔
کولکتہ میں ہونے والے پہلی سیمی فائنل کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ون ڈے سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم نیشنل ٹی 20 کپ سے بھی باہر
جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ، مارکو یانسن 55رنز کی اننگز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

بریوس نے 34، اسٹبر 29،مارکرم 18 اور ڈی کوک نے 10رنز بنائے، ملر6 اور باش 2رنز، مہاراج نے ایک رن بنایا، ریکلٹن اور ربادا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کیوی بالرز ہینری، میک کانچی، اور راوندرا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ، فرگوسن اور نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 43 گیندوں قبل حاصل کرلیا، فن ایلن نے وننگ شاٹ کے ساتھ سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 8چھکے،10چوکے شامل تھے۔
فن ایلن نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی، انہوں نے 33گیندوں پر 100رنز بنائے،اس سے قبل کرس گیل نے 47 گیندوں پر انگلینڈ کے خلاف تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔
