عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے حفاظتی اطلاق کے معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے عزم کی عکاس ہے اور ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
چشمہ 5 کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہوگی، جس کا یونٹ نیشنل گرڈ کو کم کاربن بجلی فراہم کرے گا اور توانائی کے تحفظ، موسمیاتی اہداف اور پائیدار ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔
مہنگائی 5 تا 7 فیصد، علاقائی کشیدگی بھی اثر ڈال سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
دفتر خارجہ کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کی خود کفالت کوبڑھانے کیساتھ ساتھ ماحول دوست توانائی کے فروغ میں بھی اہم کردارادا کرے گا۔
پاکستان کا یہ اقدام عالمی سطح پر پرامن اور محفوظ ایٹمی توانائی کے استعمال کے لیے ملک کی سنجیدہ کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے اور توانائی کے شعبے میں مستقبل میں مزید ترقی کی راہیں ہموار کرتا ہے۔
