پی سی بی نے بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، بابراعظم ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے،شاہین شاہ آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف اور فیصل اکرم اسکواڈکاحصہ ہونگے۔

حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئراسکواڈ میں شامل ہیں ، محمد غازی غوری ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین قومی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔
تین میچز کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
