آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔
خط میں وزیراعظم سے فوری اقدامات کی درخواست کی گئی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کو ایندھن کی قلت کی صورتحال کا سامنا ہے اور خلیجی ممالک میں جاری غیر یقینی حالات کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کے کوٹے پر کیپ لگا دی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق متعدد کمپنیوں نے مصنوعات کی فراہمی میں نمایاں کمی کر دی ہے جبکہ بعض مقامات پر سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جس سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو مشکلات کا سامنا ہے اور صارفین میں بے چینی پھیل رہی ہے۔
کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، سعودی سفیر
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں عالمی صورتحال کا مکمل اندازہ ہے، تاہم پیٹرول پمپ مالکان اور ڈیلرز کو اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی پالیسی فیصلے سے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ہمیں آن بورڈ لیا جائے۔
