تل ابیب: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے امن کا قاتل قرار دے دیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے خلاف سخت بیان دینے پر رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ کو پوڈیم سے ہٹا دیا گیا۔ ایمن عودہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 35 ہزار سے زائد یتیم بچے ہیں جن کا خون آپ کو رُلائے گا۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو “امن کا سلسلہ وار قاتل” قرار دیتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔
ایمن عودہ کے بیان پر حکومتی ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ جس کے باعث ایوان میں شور شرابا شروع ہو گیا۔ اسپیکر نے ایمن عودہ کو اپنے الفاظ واپس لینے کی ہدایت کی تاہم ان کے انکار پر انہیں خطاب مکمل کیے بغیر پوڈیم سے ہٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایمن عودہ فلسطینیوں کے حقوق اور غزہ میں جنگ بندی کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ جبکہ حکومتی اتحاد کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایمن عودہ کے خطاب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔ جسے ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
