امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں سب ختم ہو گیا ہے اور ایران کا فضائی دفاعی نظام بھی اب نہیں رہا۔
امریکی صدرایران اُن ممالک پرحملہ کررہا ہے جن کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں تھا، ایران کے پاس اب فضائی تحفظ اور نگرانی کی تنصیبات موجود نہیں رہیں، آج ایران کی نئی قیادت پربھی ایک اورحملہ کیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ کی الظهران میں میزائل اور ڈرون حملوں سے متعلق ہنگامی وارننگ
ایران میں بہت سے لوگ استثنیٰ مانگ رہے ہیں، بدترین صورت یہ ہو سکتی ہے کہ اب ایران میں کوئی ایسا شخص اقتدار میں آ جائے جو برا ہو، ہم چاہتے ہیں کہ وہاں پچھلی قیادت سے کوئی بہترشخص اقتدارمیں آئے۔
ایران کے بہت سے فضائی، بحری اہداف کوختم کیا، ہم دیکھیں گے کہ ایران میں کیا ہوتا ہے، مگرسب سے پہلے ہمیں فوجی قوت کو ختم کرنا ہے، ایران میں سے ہی کوئی رہنما بن تو زیادہ مناسب ہوگا، ایران جنگ کے معاملے میں اسپین نے برا رویہ اختیارکیا۔
اسپین نے ہمیں اپنے اڈے استعمال کرنے سے منع کیا، ہم چاہتے تواسپین کی فوجی اڈے استعمال کرسکتے تھے، انہوں نے اسپین سے تمام تجارت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
