دوحہ: قطر نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اس وقت کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ ایرانی حملے صرف امریکی فوجی اڈوں تک محدود نہیں تھے بلکہ پورے قطر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس لیے ایران کے ساتھ اس وقت کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کو محض امریکی تنصیبات تک محدود قرار دینا درست نہیں۔ کیونکہ ان کارروائیوں کے اثرات ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ قطر اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے تہران کے ٹریفک کیمرے ہیک کئے
دوسری جانب ایران کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ صورتحال پر خطے میں تشویش پائی جا رہی ہے اور سفارتی حلقے معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں۔
