اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں آنے والے گھنٹوں کے دوران مزید حملے کرے گی۔
فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائیاں مخصوص اہداف کے خلاف کی جائیں گی تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اورعالمی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہارکیا جا رہا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال پرگہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
صورتحال غیرمعمولی ہے مگر ملک مفلوج نہیں ہوا،ایرانی صدر
دوسری جانب ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں جبکہ سفارتی ذرائع کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
