عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی۔
حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کر دیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تیاریوں کے لیے 16 مارچ کو ہی ادا کر دی جائے گی۔ پنشنرز کو بھی ادائیگیاں 16 مارچ کو کر دی جائیں گی۔
لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمین کو اس ماہ کے شروع میں پہلے ہی فروری کی تنخواہ مل چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مارچ کے مہینے میں انہیں دو بار تنخواہ ادا کی جائے گی۔
