وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف اور تمام سیاسی جماعتوں کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر اِن کیمرہ بریفنگ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے ، خواجہ آصف
وزیراعظم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن رہنماؤں کو مدعو کر لیا۔ اِن کیمرہ بریفنگ کل دن 11 بجے دی جائے گی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی اور اپوزیشن رہنماؤں سے سے رابطہ کریں گے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی ولی عہد ، اماراتی صدر اور امیر قطر سے رابطے
حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا اور خطے میں بدلتی صورتحال پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا ہے۔
