کراچی: پاکستان کی ہندو برادری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہولی کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سندھ میں مقیم ہندو رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور سوگ کے ماحول کے پیش نظر اس سال رنگوں کا تہوار ہولی روایتی جوش و خروش کے بجائے محدود اور سادہ انداز میں منایا جائے گا۔
کچھ علاقوں میں ہندو کمیونٹی نے باقاعدہ طور پر ہولی کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا جبکہ دیگر شہروں میں رہنے والے افراد نے کہا ہے کہ وہ مذہبی رسومات ادا کریں گے تاہم بڑی تقاریب اور عوامی اجتماعات سے گریز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری سے اپیل کی تھی کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ہولی سادگی سے منائی جائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
