لبنان اور ایران سے متعلق تازہ کشیدگی کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو کی صحت اور حالت کے بارے میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرِ اثر یہ حملہ ہوا، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کی ہے، حملے کے فوری بعد دفتر میں ہنگامی اقدامات کیے گئے اور سکیورٹی سخت کردی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کا مقصد اعلیٰ سطح کے حکومتی دفاترکونشانہ بنانا تھا اور اس سے خطے میں موجود سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
نیٹو ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لے گا، سیکرٹری جنرل
اسی دوران لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل نے حزب اللہ کے سینئررکن کو نشانہ بنایا، جسے اسرائیلی حکام نے اپنے حملے کا حصہ قراردیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دونوں واقعات خطے میں بڑھتی ہوئی تناؤ اورایران واسرائیل کے درمیان ممکنہ کشیدگی کی نئی علامات ہیں۔
عالمی برادری نے بھی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا ہے اورمعاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
