یوکرین نے واضح کیا ہے کہ ایرانی ڈرونز کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں ڈرون آپریٹرز بھیجنے کی منظوری صرف اس صورت میں دی جائے گی جب شراکت دار ممالک جنگ بندی کر لیں۔
یوکرینی وزیر خارجہ کے مطابق یہ اقدام خطے میں تصادم کو کم کرنے اور ڈرون آپریشنز کی مؤثر نگرانی کے لیے ضروری ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی کے بغیر ڈرون آپریٹر بھیجنے سے صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے، لہٰذا یوکرین کا موقف واضح ہے کہ شراکت دار ممالک کی جانب سے امن کی یقین دہانی کے بعد ہی یہ عسکری تعاون ممکن ہوگا۔
ایران پرحملے کے بعد پاکستانی طلبہ کی تیز رفتار واپسی، حکومت اور پاک فوج کی موثر کارروائی
یہ پیش رفت اس خطے میں ایران کے ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرے اور عالمی سطح پر یوکرین کی سفارتی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔
