ہولی کے موقع پرسندھ میں 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں 7 فروری کو چھٹی نہیں ہو گی ، وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے ، وزیر تعلیم سندھ
حکومت سندھ کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تعطیلات کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
