اسلام آباد: ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ملک کو لاکھوں ڈالرز کی آمدن متوقع ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان کے کئی فضائی روٹس مصروف ترین کوریڈورز بن گئے ہیں۔
فلائٹ ریڈار کی تصاویر میں بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ کہ ان فضائی حدود میں پروازوں کا رش معمول سے کئی گنا زیادہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوور فلائنگ میں یہ اضافہ ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اربوں روپے کی آمدن کا سبب بنے گا۔ کیونکہ ہر پرواز کے لیے فیس وصول کی جاتی ہے۔ اور اس وقت فضائی جہاز زیادہ تر محفوظ روٹس کے لیے پاکستان اور افغانستان کے راستے اختیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس اضافے سے ملکی ایوی ایشن سیکٹر کو براہ راست مالی فائدہ پہنچے گا اور ملکی آمدن میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
