قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے۔
شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے کھیلنے کے باوجود یہ نہیں سمجھ پا رہے کہ آخری اوور کس طرح کھیلنا ہے اور متعدد بار رہنمائی کے باوجود بار بار غلطیاں کر رہے ہیں۔
سابق کپتان نے واضح کیا کہ رائٹ ہینڈر کے خلاف بالنگ میں بنیادی غلطیاں ہو رہی ہیں، جیسے راؤنڈ دا وکٹ بال کا غلط استعمال اوروکٹوں کے اندرغلط بالنگ، یہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک ہی غلطی بار بار دہرائی جا رہی ہے اور بولرز اب تک ان باتوں کونہیں سمجھ سکے۔
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، علیم ڈار مستعفی
شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی مجموعی سوچ پر بھی تنقید کی، کہا کہ نہ تووہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ رنز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اورنہ ٹیم کی ذمہ داری کو سمجھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت پیچھے ہیں، ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے اور یہ رویہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثر ڈال رہا ہے۔
