اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 213 روپے 88 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مارچ کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت کم ہو کر 2 ہزار 664 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کو معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
