بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پر برطانیہ میں ایک ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما کو تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے میٹروپولیٹن پولیس کے خط کا جواب نہیں دیا، جمائما نے کار چلانے والے ڈرائیور کا نام وقت پر نہیں دیا۔
جمائما کا ایلون مسک پر عمران خان کے حوالے سے بڑا الزام
عدات نے اخراجات اور دیگر مدوں میں 530 پاؤنڈ ادائیگی کا بھی حکم دیا ، جمائما کے ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹس کی پینالٹی بھی ڈالی گئی۔
جمائما نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سے گم ہو گیا۔ اکتوبر تک پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا ،جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا، کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا۔
<میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔
