یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آ گئی، سفارتخانے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال کر دی گئی۔
ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کا تہران میں سفارتخانہ بند کرنیکا اعلان
ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کے متعدد ہنگامی رابطہ نمبر جاری کیے گئے ہیں ،دبئی قونصلیٹ نے بھی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز فراہم کر دیئے ہیں، کسی بھی مشکل حالات میں سفارتی حکام سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی سے محتاط رہنے اور رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
