ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص حکمت عملی، اسکواڈ کے انتخاب اور کارکردگی پر تنقید کے بعد سلیکشن کمیٹی شدید دباؤ میں تھی۔
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
علیم ڈار کا استعفیٰ اسی تناظر میں سامنے آیا ہے، تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
کرکٹ حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر مزید فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔
