ایرانی حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیا۔ تہران میں سفارتخانے کی بندش اور سفیر سمیت تمام سفارتی عملے کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر پر میزائل حملہ کردیا
اماراتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے ہماری خود مختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہیں۔
واضح رہے یو اے ای کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز اعلامیے میں کہا تھا کہ ایران نے یو اے ای پر 165 بیلسٹک، 2 کروز میزائل اور 541 ڈرون طیاروں سے حملے کئے۔
