اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔
عدالت عالیہ نے کیس کو کل باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کیا ہے جہاں اہم قانونی نکات پر دلائل دیے جائیں گے۔
اسی اپیل کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علاج معالجے کی غرض سے شفاء ہسپتال منتقلی کی متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جسے بھی سماعت کیلئے فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ کیس میں سخت سزائیں
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انہیں اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے، کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس خادم حسین سومرو پرمشتمل دورکنی بینچ کرے گا۔
قانونی ماہرین کے مطابق آئندہ سماعت میں اپیل کے قابلِ سماعت ہونے اورطبی بنیادوں پرمنتقلی کی درخواست پراہم پیش رفت متوقع ہے۔
