ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تاہم بعد ازاں کچھ کمی کے بعد 79 ڈالر پر آ گئی۔
خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ادھر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک نے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بند کر دی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔
