آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
قم کی جمکران مسجد کے گنبد پر سرخ پرچمِ انتقام لہرا دیا گیا ہے، سرخ پرچم کو علامتی طور پر بدلے اور انصاف کے اعلان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایران میں جمکران مسجد مذہبی اہمیت کی حامل عبادت گاہ ہے، مسجد پر سرخ پرچم لہرانا غیر معمولی علامتی اقدام سمجھا جاتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سرخ پرچم امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں لہرایا گیا ہے یہ اقدام ملک میں اتحاد اور ہمت کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
ایران کے عبوری سپریم لیڈر آیت اللہ علی رضا اعرافی کون ہیں؟
واضح رہے کہ علی خامنہ ای کی شہادت کے نئے سپریم کمانڈر کے انتخاب تک ملک کے انتظامی امور سنبھالنے کیلئے تین رکنی عبوری قیادت کونسل تشکیل دی گئی ہے جو سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔
