پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں تمام سروسز معطل کردی گئیں۔
اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصل خانوں اور سفارتی دفاتر میں آج کی تمام اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویزا سروسز اور امریکی شہریوں کیلئے فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کی آج کے لیے طے شدہ تمام ملاقاتیں ختم کر دی گئی ہیں۔
سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا اور متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش، جھڑپیں ، 6 افراد جاں بحق
اسی طرح امریکی مشن پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ آج کے تمام شیڈول انٹرویوز اور دیگر سروسز معطل رہیں گی، اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ معلومات کیلئے سرکاری ویب سائٹ اور ای میل اپ ڈیٹس چیک کرتے رہیں۔
سفارتی حکام کے مطابق نئی اپائنٹمنٹس کے شیڈول کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔
