وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا جوابی کارروائی میں 580 سے زائد طالبان زخمی بھی ہوئے۔
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر کنٹرول حاصل
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، جس میں فغان طالبان رجیم کی 182 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں جبکہ 31 کو قبضے میں لے لیا گیا۔
Operation Ghazb lil Haq
Update 1600 hours 1 Mar✅ Summary of Afg Taliban losses
▪️ 415 Killed,
▪️580+ Injured,
▪️182 Check posts destroyed,
▪️31 Post Captured,
▪️185 Tanks, Armed vehs, Arty guns Destroyed
▪️46 Locs across Afg eff tgt by air— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 1, 2026
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔
