وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک اور اس پر دلی رنج ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نےایران کے خلاف حملے کی مذمت کی۔
خطے کی کشیدہ صورتحال ، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس ملتوی
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتیں اورعوام تحمل کا مظاہرہ کریں، احتجاج کو شدت میں بدلنا یا قانون ہاتھ میں لینا دشمن کو فائدہ دے گا۔
خواجہ آصف نے عوام سے اپیل کی سب جذبات قابومیں رکھیں اور بدامنی سے بچیں، قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
