ایرانی پارلیمانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ تم دیکھو گے کہ ایران کس طرح فیصلہ کن وار کرتا ہے۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، ٹرمپ اوراسرائیلی وزیراعظم نے ریڈ لائن عبور کر لی، اب قیمت چکانا ہوگی۔
ایرانی صدر مکمل محفوظ اورخیریت سےہیں، ترجمان
رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا راستہ اور مشن ہر قیمت پر جاری رہے گا،خامنہ ای کا راستہ ہی ایران کی بقا اور طاقت کا ضامن ہے۔
دوسری جانب ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنا اور ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔
خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں جانشینی اور عبوری قیادت کی نامزدگی کا عمل شروع
دو ظالم اب ایرانی قوم پر نظریں جمائے ہوئے ہیں،خطے میں موجود امریکی اڈے متعلقہ ممالک کی نہیں بلکہ امریکی سرزمین ہیں،ہمارا مقصد پڑوسی ممالک پر حملہ کرنا ہرگز نہیں ہے۔
