ترجمان ایران صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صدر مسعودپزشکیان مکمل طورپرمحفوظ اورخیریت سےہیں۔
بعدازاں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم کمانڈر کی شہادت دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے
ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور ماسٹر مائنڈز سے بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،بدلہ لینا ہمارا اسلامی فریضہ اور قانونی حق ہے۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا اورعلی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی اخبار کی ٹرمپ کے ایران پر حملے پر کڑی تنقید
روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ ایک سفاک عمل اور انسانی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
