آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹس مرحلے کے 50 ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو5 رنز شکست دے دی لیکن فتح کے باوجود پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
پاکستان نے سری لنکا کو 213 کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا کرمیچ ہارگئے۔
سری لنکا نے اچھا آغاز کیا اور ڈاسن شانکا 76 اور پوان رتنایک 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ابراراحمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس شاندار فتح کے باوجود پاکستان سپرایٹس کے مجموعی پوائنٹس میں ناکافی رہنے کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے تاریخ رقم کر دی
شائقین کرکٹ کے لیے یہ ایک مخلوط جذبات کا دن رہا، جہاں ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی لیکن سیمی فائنل کا راستہ بند ہو گیا۔ قومی بیٹنگ اور بولنگ کا بہترین امتزاج میچ کو یادگار بناتا ہے، اور کھلاڑیوں کی کوششیں آنے والے ٹورنامنٹس کے لیے امید کی کرن ہیں۔
سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 212 رنز بنا ئے، صاحبزادہ فرحان 59 گیندوں پر شاندار 100 (سنچری) رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔
پاکستانی اوپنر فخرزمان 42 گیندوں پر84 رنز، خواجہ نافع 1 رن، شاداب خان7 بنا کرآئوٹ ہو گئے، سلمان آغا اورمحمد نواز بغیر رنز بنائے آئوٹ ہو گئے۔
فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کی 176 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم میں3تبدیلیاں کی گئیں ہیں، بابر اعظم، صائم ایوب اورسلمان مرزا ٹیم سے ڈراپ کرکے ابرار احمد، نسیم شاہ اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی بلےباز صاحبزادہ فرحان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایڈیشن میں صاحبزادہ فرحان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں صاحبزادہ فرحان نے دو سنچریاں بنا ڈالی، صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کیخلاف 59 گیندوں پر سنچری سکور کی اس سے قبل صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔
